اسلام آباد،04 جولائی (اے پی پی ):م کی نا اہلی سے آئندہ سردیوں میں صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے بھی درآمدی گیس کا مسئلہ درپیش ہے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی نا اہلی سے آئندہ سردیوں میں صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے بھی درآمدی گیس کا مسئلہ درپیش ہے۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ گیس کی قیمت 4 ڈالر تھی تو اس وقت گیس نہیں خریدی گئی، آج قیمت 40 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، مہنگی گیس بھی آج نہیں مل رہی، ٹرمینلز موجود ہیں، گیس کو ری گیسی فائی کرنے کا معاہدہ بھی موجود ہے لیکن سابق حکومت نے گیس نہیں خریدی، گذشتہ سالوں میں 170 ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو دے دی گئی، 4 ہزار کی ایل این جی خرید کر 400 سے 500 روپے میں کسی ملک میں فروخت نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایل این جی کے حصول کیلئے مختلف ممالک سے رابطے کر رہے ہیں، ایس این جی پی ایل کو 1170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے لیکن صرف 670 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہے، سابق حکومت نے صرف پکڑ دھکڑ اور انتقام کی پالیسی اختیار کئے رکھی، موجودہ حکومت ملک کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے، ہم سیاسی قیمت ادا کریں گے لیکن ملک کو سنواریں گے۔