گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے؛وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک

5

اسلام آباد،08جولائی(اے پی پی): وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ  مشکل معاشی حالات میں غریب طبقہ پر کم سے کم بوجھ موجودہ حکومت کی پالیسی ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت کم رکھنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب طبقہ کے ریلیف کیلئے تجاویز سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی، ملک موجودہ حالات میں امیر اور غریب کیلئے یکساں سبسڈی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔