ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں ، الیکشن شفاف ہو گا تو جمہوریت مضبوط ہو گی؛ سید یوسف رضا گیلانی

7

ملتان، 13 جولائی 2(اے پی پی ):سابق وزیراعظم و پارلیمانی لیڈر سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا لیکن عمران خان کو بس ایک ہی کام ہے کہ وہ کسی طرح پھر سے وزیراعظم بن جائے، ہم چاہتے ہیں کہ صاف و شفاف الیکشن ہوں اگر الیکشن شفاف  ہو گا تو جمہوریت مضبوط ہو گی،

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم ذمہ دار لوگ ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی اس وقت ایم این اے ہیں اور مخدوم شاہ محمود قریشی اور زین قریشی دو دو مزے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا تھاکہ موروثی سیاست ختم کردیں گے لیکن موروثی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے قومی اسمبلی میں کیوں نہیں جاتے، عمران خان صرف 6  ووٹوں سے وزیراعظم بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ ہم الیکشن میں چلے جاتے لیکن سات ماہ میں الیکشن نہیں ہو سکتے تھے۔

 ایک اور سوال کے جواب میں پارلیمانی لیڈر سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نہیں ہوگا تو خدانخواستہ ملک تین حصوں میں تقسیم ہو جائے گا یہ زبان بھارت کی ہوسکتی ہے پاکستان کی نہیں، ہم ذمہ دار لوگ ہیں اور ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس  میں بھٹہ برادری کے حافظ معین الدین، ملک ارشد بھٹہ، ملک ظہور بھٹہ،ملک ارشد بھٹہ، ملک عاشق بھٹہ، ڈاکٹر جاوید صدیقی،ایم سلیم راجہ، ملک فلک شیر بھٹہ، ملک مشتاق بھٹہ، سردار بخش بھٹہ، ملک اسلم بھٹہ، آصف محبوب بھٹہ، ملک شہزاد مجید بھٹہ، ملک طاہر بھٹہ، ملک نجف بھٹہ، نومی بھٹہ، وحید بھٹہ، ڈاکٹرمحبوب احمد بھٹہ، ملک منیر بھٹہ، تنویر بھٹہ، اقبال بھٹہ ودیگر بھی موجود تھے۔