احمدپورشرقیہ؛ یوم آزادی بڑی عقیدت و احترام سےمنایاگیا، اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد قاسم محبوب اور ڈی ایس پی سعادت حسین نے پرچم کشائی کی

2

احمدپورشرقیہ ، 14 اگست (اے پی پی ): ملک کے  دیگر حصوں کی طرح احمدپورشرقیہ  میں  یوم آزادی بڑی عقیدت و احترام سےمنایاگیا، اسٹسنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ڈی ایس پی کی سربراہی میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت سے کیا گیا اور پاکستان کے قومی ترانے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد قاسم محبوب اور ڈی ایس پی سعادت حسین نے پرچم کشائی کی۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے پریڈ و سلامی پیش کی  ۔تقریب میں شمولیت کرنے والوں  نے  پاکستان زندہ آباد کے نعرے فزا میں  بلند کئے۔اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد قاسم محبوب اور ڈی ایس پی سعادت حسین اور ریسکیو 1122 کے انچارج عابد رحیم نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی ۔