مظفرگڑھ؛ پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کوٹ ادو میں یوم آزادی کی تقریبات کو بھر پور انداز میں منایا گیا

18

مظفرگڑھ،14 اگست(اے پی پی ):ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب مہر مظہر عباس کی ہدایات پر پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کوٹ ادو میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کی تقریبات کو بھر پور انداز میں منایا گیا اور سویٹ ہوم میں پڑھنے والے بچوں نے ملی نغمے، جشن آزادی سے متعلق تقاریر اور ٹیبلوزپیش کیے جنھیں منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران چوہدری عطاء الحق ایڈوکیٹ ، ملک لطیف صاحب ،چوہدری وقار الحق ایڈوکیٹ اور وینڈرز ملک ریاض گوراہا نے سب نے سراہا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید کاشف سلیم نے انچارج میڈم ارم اعظم اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے بہترین انداز میں بچوں کو پرفارمنس پیش کرنے کے لیے تیار کیا  اور  بہترین پرفارمینس پیش کرنے والے بچوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔

انہوں نے بچوں کو جشن آزادی کی اہمیت کے متعلق بتایا اور ان کو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کامیاب طالبعلم بننے کے لیے دعا کی۔