رینالہ خورد؛ حجرہ شاہ مقیم میں موٹر سائیکل چور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

1

رینالہ خورد،06 اگست(اےپی پی): کالے شاہ دربار کے قریب قبرستان میں گئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ایک چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ اہل علاقہ نے 15 پر کال کر کے چور کو پولیس کے حوالے کردیا،پکڑے جانے والےمبینہ چور کی شناخت فیضان جبکہ موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے والے چور کی اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرچور کوحراست میں لے لیا ہے۔