اوکاڑہ؛ شہر اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، موسم خوشگوار ہو گیا

3

اوکاڑہ،06اگست(اے پی پی):شہر اور گردونواح میں مون سون کےسلسلہ میں آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش شروع ہونے سے

موسم خوشگوار اور گرمی  کی شدت میں کمی ہوگئی ہے مگر حسب سابق بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

بارش کا پانی مختلف علاقوں میں جمع ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں دشواری  کا سامنا ہے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔