آر پی او اور کمشنر سرگودھا کا خوشاب میں نکالے جانے والے 08 محرم کے “A” کیٹگری جلوسوں کے روٹ کا وزٹ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

5

جوہر آباد، 08 اگست (اے پی پی):محمد اظہراکرم آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈاکٹرارشاد احمد خان کمشنر سرگودھا نے خوشاب میں نکالے جانے والے 08 محرم کے “A” کیٹگری جلوسوں  کے روٹ کا وزٹ کیااور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ڈاکٹراسد اعجاز ملہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اور کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ڈپٹی کمشنر نے آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کو جلوس پر کیے جانے والے سیکورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق بریف کیا۔ آر پی او سرگودھا اور کمشنر سرگودھا نے جلوس کے ساتھ موجود جلوس منتظم اور امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔جلوس روٹ وزٹ کے بعد ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کیے جانے والے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ آر پی او ارگودھا اور کمشنر سرگودھا نے جلوسوں کے روٹس پر نصب کیے جانے والے کیمروں کو چیک کیا اور جلوس کے دوران مؤثر سرویلنس کی ہدایت کی۔