گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر دو ٹرالر آمنے سامنے ٹکرا گئے،3افراد جاں بحق،2 زخمی

3

گھوٹکی،08 اگست (اے پی پی):گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر دو ٹرالر آمنے سامنے ٹکرا گئے، دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ حادثہ تحصیل ڈہرکی کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق دونوں  ٹرالر میں دو دو افراد سوار تھے جو کہ حادثے کے دوران گاڑیوں میں دہنس گئے اور تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جنہیں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کے لیک ہونے کے باعث ٹریفک جام ہونے اور ڈرائیور حضرات کی جلد بازی کے باعث حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں جاں بحق ڈرائیوروں کی لاشیں ڈہرکی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔