آر پی او صادق علی ڈوگرکا دورہ بہاولنگر،محرم الحرام کے حوالے سے جلوس روٹس کا جائزہ لیا  

14

بہاولنگر،03 اگست  (اے پی پی ):ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر  نے  بہاولنگر  کا دورہ کیا، ڈی پی او فیصل گلزار نے استقبال کیا۔ آر پی او بہاولپورنے محرم الحرام کے حوالے سے بہاولنگر کے جلوس روٹس کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیے۔

آر پی او نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں  نے ڈی پی او آفس میں لائسنس داران،انجمن تاجران،ضلعی امن کمیٹی ممبران اور منتظمین جلوس ومجالس کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں آر پی او نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرا ر رکھنے کے لیے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر  نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ امن،بھائی چارے اور باہمی اتفاق واتحاد کا درس دیتا ہے۔باہمی مذہبی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے احترام سے ہی معاشرے میں امن کا قیام ممکن ہے،تمام مکاتب فکر کے علماء کرام محر م الحرام میں امن و امان کو برقرا ر رکھنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔