ملتان ؛ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا ڈیرہ غازیخان میں قائم فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپس کا  دورہ

6

ملتان، 03 اگست (اے پی پی ):  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے  صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں قائم فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپس کا  دورہ کیا۔ اس دوران بستی لڈن میں قائم فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا گیا جہاں بتایا گیا کہ کنسلٹنٹ کی جانب سے تقریباً 500 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔

 پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے پی ایم اے ڈیرہ غازیخان اور ینگ ڈاکٹرز ڈیرہ غازیخان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور بتایا کہ سیلاب میں پھنسے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام ڈاکٹر رضاکارانہ طور پر ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔