اس مہینے میںہمیں مذہبی ہم آہنگی،اخوت،انسانیت کا احترام اور ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کا درس ملتا ہے، مولانا عبدلاکبر چترالی

3

اسلام آباد، 08 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدلاکبر چترالی  نے محرم الحرام کے حوالے سے  پیر کو یہاں اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام  ان مہینوں میں شامل ہے جن کے احترام کا قران میں حکم دیا گیا ہے ، چار مہینے ہیں جن میں ایک محرم الحرام  بھی ہے۔ اس مہینے میں  ہمیں مذہبی ہم آہنگی ، اخوت ، انسانیت کا احترام  اور ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام  کا درس  ملتا ہے ، عام خالات میں بھی یہ چیزیں ہونی چاہیئیں لیکن اس مہینے میں بالخصوص اس پر عمل درآمدہونا چاہیئے۔