افواج پاکستان کے شہداء کے حوالے سے ایک پارٹی ٹرولنگ کر رہی ہے؛ مریم اورنگزیب

42

اسلام آباد،6اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے شہداء کے حوالے سے ایک پارٹی ٹرولنگ کر رہی ہے،سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہداء کے حوالے سے منفی مہم قابل مذمت ہے۔

 ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے  کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں افواج پاکستان کے سینئر افسران شہید ہوئے، یہ افسران سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے، ایک جماعت نے ان فوجی افسران کی شہادتوں پر ٹرولنگ کی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ شرمناک اور افسوسناک رویہ ہے۔ افواج پاکستان کے شہداء کے خلاف جس طرح کا رویہ اپنایا گیا وہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے یہ شہداء سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے تھے، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔