اوکاڑہ،13اگست(اے پی پی ): انجمن مغلیہ اوکاڑہ کے زیر اہتمام سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں سیاسی وسماجی رہنما حاجی عبدالستار مغل، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشیدجیلانی، ڈسٹر کٹ آفیسر ایمرجنسی 1122اوکاڑہ چوہدری ظفراقبال، صدر انجمن مغلیہ اوکاڑہ حاجی محمد یونس، نائب صدر محمد منشاء مغل، جنرل سیکرٹری مرزا فداحسین ، حاجی محمد اکرم، سینئر نائب صدرسٹی پریس کلب اوکاڑہ محمد عاشق مغل، سیکرٹری اطلاعات طارق مجید مغل، فنانس سیکرٹری شہزاد علی، سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ندیم اسلم، سید شہباز علی جعفری ایڈووکیٹ، فیضان مغل، مسیحی رہنما ڈاکٹر آصف بھٹی ودیگر نے شرکت کی۔