اوکاڑہ؛یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد

20

اوکاڑہ،05اگست(اے پی پی):مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کے تین سال مکمل ہونے پرکشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اوکاڑہ بلدیہ ہال میں یوم استحصال کشمیر کی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا اور کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مودی سرکار کی ظلم بربریت پر شرکاء نے نعرے بازی کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ریونیو حسنین خالد سنپال، اسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت، ایڈمن آفیسر ایجوکیشن غلام دستگیر،انچارج نادرہ احمد نصیر، ہیلتھ،سول ڈیفنس،طلباء ،وکلاء، میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی ،سرکاری افسران،سیاسی وسماجی شخصیات  نےریلی میں شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید غمِ و غصے کا اظہار کیا اور کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کوسلام پیش کیا۔

 ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔