اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی ):پانچ اگست ، یوم استحصال کشمیر پر کشمیری کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنام غلام محمد صفی ، کنوینئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ عبدالمتی، سینئررہنماکل جماعتی حریت کانفرنس محمد فاروق رحمانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے تحریک آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے ۔











