اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا

18

اوکاڑہ،20اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی خان نے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے پولیو کے خلاف جہاد کرتے ہوئے پاکستان کو پولیو فری بناناہے۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم  میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھرپوراقدامات کرے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی خان  نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ مہم کے دوران چھ لاکھ 27 ہزار ایک سو چودہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کی 2564 موبائل ٹیمیں 141فکسڈ ٹیمیں اور 66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پولیو افتتاحی مہم کے موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحسنین خالد سنپال، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مہاراختر حسین بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرشاہد سلیم سمیت دیگر ڈاکٹروں نے بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسئن کے قطرے پلاۓ۔