اوکاڑہ،01اگست((اےپی پی): ضلع اوکاڑہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں وقفوں وقفوں کے ساتھ جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کا ریکارڈ 102 ملی میٹر ہے جو کہ 2021 کی بارشوں سے زیادہ ہے جبکہ وقفوں وقفوں سے مزید بارشوں کا سلسلہ 15 اگست تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے یہ انکشاف ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ موسمیات اعجاز بزمی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ِانہوں نے بتایا کہ 2021 میں موسم برسات کی بارشوں کا ریکارڈ کم تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان موسلادھار بارش سے جہاں متعددکچے مکانات کو نقصان پہنچا وہاں بے نظیرروڈ ریلوے روڈ صمد پورہ روڈ مشرقی ریلوے انڈر پاس اور دیگر آبادیوں سے مبینہ طور پر ابھی تک بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔











