میرپور خاص ڈویژن میں بھی پورے پاکستان کی طرح شجرکاری مہم کا سلسلہ شروع

15

میرپورخاص،01 اگست  (اے پی پی) :دعوت اسلامی نے ایف جی آ ر ایف کے تعاون سے  میرپور خاص ڈویژن میں بھی پورے پاکستان کی طرح  شجرکاری مہم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے  اس  شجرکاری مہم کا آ غاز ایڈیشنل کمشنر علی نواز بھوت نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  حاجی قاری محمد ایاز عطاری کے ساتھ مھمان خاص کی حیثیت سے گلستان بلدیہ پارک میں   پودا لگا کر شجر کاری مہم کا  افتتاح کیا  دعوت اسلامی کے ذمیداران کے  ساتھ ساتھ چیف میونسپل آفیسر منصور حسین ابڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان، سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کر کے شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالاجب کے شروع ہونے والی  شجر کاری مہم 1 اگست 2022 سے  2 ستمبر 2022  تک جاری رہے گی ۔