اوکاڑہ: گہرےکنویں سے اینٹ گرنے کی وجہ سے موٹر ٹھیک کرنے والالڑکا زخمی ہو گیا

16

اوکاڑہ،01 اگست (اے پی پی): بصیرپور نزد سخی لال حبیب دربار دیپالپورتقریباً70 فٹ گہرے کنویں میں 16 سالہ لڑکا پانی کی موٹر ٹھیک کرنے گیا اور کنویں کے اوپر سے اینٹ گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی لڑکے کو کنویں سے بحفاظت سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔

 ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کوشام 07:57 بجے کال موصول ہوئی کہ بصیرپور نزد سخی لال حبیب دربار دیپالپور گہرے کنویں میں لڑکا موٹر ٹھیک کرنے گیا اور اینٹ لگنے سے زخمی ہو گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے اپنی جان پر کھیل کر زخمی ہونے والے لڑکے کو کنویں سے بحفاظت نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔