اٹک؛ پولیس نے تین رکنی بین الاضلاعی بھولا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

9

اٹک،11 اگست (اے پی پی):فتح جنگ پولیس نے اسلحہ کی نوک پرشہریوں سے موبائل و نقدی چھیننے والا تین رکنی بین الاضلاعی بھولا گینگ گرفتار کر لیا ہے   اور  چھینی گئی رقم اور موبائل فون بھی  برآمد کر لیا   گیا ہے ۔ملزمان سے دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

 گینگ کا سربراہ محمد وحید عرف بھولا ولد محمد اسلم سکنہ کوٹ فتح خان ،فتح جنگ  جبکہ باقی 2 ممبران کے نام عامر سہیل ولد فیاقت ،بلاول خان ولد غلام محمد سکنائے کوٹ فتح خان تحصیل فتح جنگ تھے۔دوران تفتیش گینگ سے چھینا گیا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا  غیر قانونی اسلحہ 3 عدد پسٹل تیس بور بھی برآمد کر کے الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے اور انکشافات کی بھی توقع ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک عمران رزاق نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس قوم کی محافظ ہے، جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان برقرار رکھنے کیلیے اٹک پولیس تمام تر وسائل بروئے کار  لاے گی ، اٹک پولیس ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہ کر اپنی تمام تر ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیگی۔