ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ موسم سرما کی سبزیات مٹر،گاجر، مولی، شلجم اور پھول گوبھی 2022-23 کی منظوری بارے اجلاس کا انعقاد

44

فیصل آباد،16اگست 2022  (اےپی پی): بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور متوازن غذاکے حصول کے لیے سبزیوں کی کاشت کا فروغ واستعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سبزیوں میں پائے جانے والے وٹامنز اور دیگر غذائی اجزا انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہیں۔جدید تحقیق کے مطابق خوراک میں سبزیوں کا  بطور سلاد وسالن استعمال انسانی جسم کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔سبزیوں کی کاشت دیگر فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ منافع بخش ہے اور سبزیاں کم رقبہ سے زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زراعت(فارم اینڈ ٹریننگ)،پنجاب، ڈاکٹر اشتیاق حسین نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں پیداواری منصوبہ جا ت موسم سرما کی سبزیات  مٹر،گاجر، مولی، شلجم، پالک،سلاد، بند گوبھی اور پھول گوبھی2022-23 کی منظوری بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں ماہرین سبزیات آری فیصل آباد، ڈاکٹر قیصر لطیف،مدثر اقبال، ڈاکٹر ساجد علی اور محمد امین،سوشل سائنسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زرعی سائنسدان،محمد اطہر محمود،شعبہ حشرات آری فیصل آباد کی زرعی سائنسدان مصباح اشرف، نائمہ دین، پرنسپل سائنٹسٹ شعبہ سائل فرٹیلیٹی آری،فیصل آباد،ڈاکٹر ضیاء چشتی،پروفیسر شعبہ سبزیات، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر محمد مزمل جہانگیر،ماہر شماریات،کراپ رپوٹنگ سروس، پنجاب،محمد عارف نجمی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، فیصل آباد،ڈاکٹر عامر رسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ فلم،محمد اسحاق لاشاری کے علاوہ بیورو چیف ویٹرنری نیوز، ڈاکٹر خالد شوق اور ڈائریکٹر ایگری فورم، ی سین رندھا نے شرکت کی۔سینئر سائنٹسٹ، مدثر اقبال نے اجلاس کے دوران بتایا کہ مٹر،گاجر، مولی، شلجم، پالک،سلاد، بند گوبھی اور پھول گوبھی موسم سرما میں اگائی جانے والی اہم سبزیاں ہیں اور ان میں حیاتین، پروٹین، معدنیات،اور ریشے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ سبزیاں نہ صرف بیماریوں جن میں پھیپھڑوں کا کینسر، شوگر، ہیپاٹائٹس اور دل کے امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔