بدین؛ صوبائی وزیر جام خان شورو کا  پران ڈورو میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کیلئے محکمہ آبپاشی کی طرف سے جاری کاموں کاجائزہ  

4

بدین، 30 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے   آج جھڈو کے قریب پران ڈورو میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کیلئے محکمہ آبپاشی کی طرف سے جاری کاموں کاجائزہ لیا اور ایل بی او ڈی کے مختلف جگہوں کا بھی دورہ کرکے پانی صورت حال کا معائنہ کیا۔  دورے کے دوران انہوں نے جھڈو کے قریب پران ڈورو، 261 ہاکڑو ڈورو، این آئی پی سائٹ 256 و دیگر مقامات پر جاری  کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران نے شگاف کو بند کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے متعلقہ افسران کو 24 گھنٹوں میں پران ڈورو میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر نے ایل بی او ڈی اور پران ڈورو پر موجود مقامی لوگوں سے بھی پانی کی صورتحال کے حوالے سے بات کی ۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں میں پران ڈورو کو دو جگہوں سے شگاف پڑا ہے اور اس ضمن میں محکمے کی ریسکیو ٹیمیں پران ڈورو کو بند کرنے کیلئے مشغول عمل ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے پران ڈورو کو بند کرنے کیلئے مٹی ،بوریاں، لکڑیاں اور دیگر سامان شگاف کی جگہ لیکر جارہی ہیں ۔

صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہاکہ پران ڈورو میں شگاف کے باعث پانی نے 5 سے 6 فٹ اور فلو کیا ہے اورکوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل بی او ڈی سے تقریباً 12 ہزار کیوسک سے زائد پانی گذر رہا ہے،جیسے ہی پران ڈورو کا شگاف کو بند کیا جاتا ہے دو روز کے اندر یہاں سے پانی گذر جائے گا اور اب تک 30 فیصد کے قریب پانی  یہاں سے گذر چکا ہےجبکہ پران ڈورو میں پڑنے والے شگاف کو تقریباً 75 فیصد بند کردیا گیا ہے۔محکمہ آبپاشی کی ریسکیو ٹیموں شگاف کو پر کرنے کیلئے لکڑیوں، بوریوں اور مٹی سے بند کرنے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی کمال خان چانگ، میر عمران ٹالپر اور محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔