بہاولنگر؛ ہفتہ بریسٹ فیڈنگ  کے سلسلے میں آگاہی سیمینار اورواک کا  انعقاد

11

بہاولنگر،30اگست(اے پی پی ): حکومت پنجاب کے زیر انتظام  ہفتہ  بریسٹ فیڈنگ  کے سلسلے  میں   ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنرعبدالجبار گجر کی  زیر صدارت   اجلاس  منعقد  ہوا ، جس میں  چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ  اتھارٹی   بہاولنگر ڈا کٹر سلیم اکبر لغاری اور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر  نیوٹریشن پروگرام   ڈاکٹر خا لد حسین نے بریسٹ فیڈنگ ویک کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں ہفتہ  بریسٹ فیڈنگ کے سلسلے میں  سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب  میں  چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ  اتھارٹی   بہاولنگر ڈا کٹر سلیم اکبر لغاری نے  ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں بتایا،  سیمینار میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر  نیوٹریشن پروگرام   ڈاکٹر خا لد حسین نے بھی خطا ب کیا۔

سیمینار کے بعد واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزرز، لیڈی ہیلتھ سپر وائزر،  ویکسینئٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے شرکت کی۔بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران  محکمہ صحت ضلع بہاولنگر میں 1374 لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی کمیونٹی میں خواتین کو بریسٹ فیڈنگ  کے فوائد پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر آگاہی دیں گی اور اس کے علاوہ مراکز صحت پر بھی بریسٹ فیڈنگ پر سیشن منعقد کئیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ما نیٹر روزانہ کی بنیا د پر تمام ٹیمز کو فیلڈ میں ما نیٹر کریں گے۔ پرو وینشل ما نیٹر اس کے علاوہ ما نیٹرنگ کریں گے۔

اے پی پی /محمداحمد گھمن /حامد