بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

26

کوئٹہ,01اگست(اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات2022 کے نتائج کا اعلان کردیا، طلبہ اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ  www.bbiseqta.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔کنٹرولر بورڈ پروفیسر شوکت علی سر پرہ، چیئر مین بورڈ اعجاز احمد بلوچ اور سیکرٹری بورڈ محمد عظیم ساجدی صاحب،ڈپٹی سیکرٹری خالدعلی نے کامیاب ہونے والے طلبائکو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دی اور نیک تمناو ں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نو جوانوں سے قوم کی بڑی تو قعات وابستہ ہیں امیدہے کہ یہ طلباﺅطالبات مزید محنت کر کے ملک وقوم اور خاص طور پر صوبے کا نام روشن کر ینگے کیونکہ ہمارا مستقبل ان سے وابسطہ ہے۔ کنٹر ولر بورڈ امتحان کے انعقا داور رزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلوچستان کے قابل قدراساتذاکرام اور بورڈ کے تمایلخصوص شعبہ امتحانات، زلٹ برانچ، آئی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکر یہ ادا کیا۔