بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سبی کے تحصیل لہڑی کی کوگھی ڈیم میں تغیانی کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلا نصیرآباد میں داخل ہوگیا

29

کوئٹہ 16 اگست (اے پی پی ): بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سبی کے تحصیل لہڑی کی کوگھی ڈیم میں تغیانی کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلا نصیرآباد میں داخل ہوگیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ رحمان جمالی کے مقام پرسینکڑوں دیہات زیرآب آگئے کئی گھر زمین بوس وگوں کا گھروں میں رکھا اناج پانی کی نظر ہوگیا لوگ اپنی مدد آپ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں چکھڑا کے مقام پر نصیرآباد کے حدود میں داخل ہونے والا سیلابی ریلا اس وقت ربیع کینال پر پہنچ چکا ہے ربیع کینال کو مختلف مقامات پر شگاف پڑجانے سے گوٹھ عبدالخالق جمالی،کلس گوٹھ جکھرانی گوٹھ سمیت سبنکڑوں دیہات زیرآب آگئے۔