تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارش برسنے کا سلسلہ جاری

54

تھرپارکر، 16 اگست( اے پی پی): تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے دوران مٹھی شہر میں پانی کی  موٹر سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے بھٹائی ہوٹل کا مزدور عبدالکریم ھنگورجو جاں بحق ہو گیا،  تحصیل چھاچھرو کے گاؤں گل محمد رند میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ببر ولد مقصود رند زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے