بورے والا،05 اگست(اے پی پی): ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج بورے والا میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔اس حوالہ سےاسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن سے پریس کلب تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے”استحصال کشمیر”ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،صدر بار چوہدری محمد صدیق،سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد فاروق اور دیگر مقررین کا کہنا تھاکہ ہم بھارت کے پانچ اگست کے غیر آئینی اقدام کی بھر پور مزمت کرتے ہیں مودی سرکار نے ماورائے آئین کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلنے کی جو مذموم کوشش کی ہے وہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر پر بھارت کے غیر آئینی قبضہ اور انسانیت سوز اقدامات کا فوری نوٹس لیں۔
ریلی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد اکرم واہلہ،تحصیلدار شاہد نواب گجر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مسعود،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں شیخ عابد فاروق،اورنگ زیب عاطف چوہدری،صدر بارچوہدری محمد صدیق،تحفظ ماحولیات سوسائٹی کے چیئرمین اصغر علی جاوید،سپرٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن ماجد یوسف بھٹی اور نمائندہ شہریوں نے شرکت کی۔











