جوھرآباد،05 اگست(اے پی پی ):ملک کے دیگر شہروں کی طرح جوہرآباد میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کی تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فوراہ چوک جوہرآباد سے ریلی کالج چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،سی او ایجوکیشن ،ہیلتھ ،ایم سی ،سول ڈیفنس، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے انڈیا کی سفاکیت و بربریت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیریوں پر بھارت کے ظالمانہ سلوک و سفاکیت کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ہم کشمیری بھائیوں کی ظلم سے آزادی کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔











