بہاولنگر؛ ڈی پی او فیصل گلزار نے  پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

9

بہاولنگر، 5 اگست ( اے پی پی): ڈی پی او فیصل گلزار نے دفتر پولیس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

 ڈی پی او فیصل گلزار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پودے لگانے کامقصد شجر کاری کی اہمیت اور افادیت کو فروغ دینا ہے۔درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں درخت ہمیں صحت مند اور خوشگوارار ماحول فراہم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  پولیس دفاتر ،لائنز اور تھانہ جات میں پودے لگا کر” شجر کاری مہم “کوکامیاب بنایا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پرملک پاکستان کی سا لمیت ،ترقی اور خوشحالی کےلئے دعا بھی مانگی گئی ۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسربھی موجود تھے۔