بہاولنگر، 5 اگست ( اے پی پی ): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں پر جاری بھارتی ظلم وستم کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نے کی۔ ریلی کے آغاز سے قبل سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ریلی میں سول سوسائٹی، مختلف محکموں کے افسران ملازمین نے شرکت کی ۔ شرکاء نے بینررز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے میونسپل آفس سے رفیق شاہ چوک تک مارچ کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد ورک نے کہا کہ پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ ہے وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔











