بہاولنگر ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں وطن عزیز کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب اور نمائش کا انعقاد

9

بہاولنگر، 17 اگست( اے پی پی ):  بہاولنگر ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں وطن عزیز کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں رنگارنگ تقریب اور نمائش کا انعقاد کیا گی جس میں مخلتف شعبہ ہائے زندگی سے شخصیات،  طلباء والدین اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر تھے ۔ تقریب میں ملی نغموں پر طلباء نے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے طلباء کی جانب سے بنائے مینار پاکستان اور دیگر تاریخی مقامات کے خوبصورت  ماڈلز بنائے گئے۔ شرکاء نے طلباء کی شاندار پرفارمنس کو زبردست سراہا مہمان خصوصی اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے قیام کےلئے ہمارے  آباو اجداد نے لازوال قربانیاں دیں پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ ماہ بھر جاری رہے گا۔