اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے جمعہ کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو امریکا میں ایڈورٹائزنگ کی کیا ضرورت پڑ گئی ؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خاموشی سے ایک امریکی لابیسٹ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ امریکہ میں اپنے تاثر کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بار بار امریکہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور اپنے جعلی بیانیے کے تحت قوم کو بے وقوف بنایا۔