تھر پارکر؛بارشوں کے بعد قدرتی اگنے والی کھمبی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

3

تھرپارکر،19اگست (اے پی پی): بارشوں کے بعد تھرپارکر میں قدرتی اگنے والی کھمبی کا کاروبار عروج پر ہے، تھر کے لوگ دیہاتوں سے کھمبی لے کر شہروں میں فروخت کرتے ہیں جس میں سے ان کو اچھی رقم مل جاتی ہے، کھمبی پانچ سو روپے تک کلو کے حساب سے بکتی ہے۔تھرپارکر سے کھمبی سندھ سمیت ملک کے  دیگر علاقوں میں لے جائی جاتی ہے۔