اوکاڑ؛ نیشنل ہائی وے بیٹ 14 میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ،ریسکیو 1122 کی جانب سے موٹر وے سٹاف کو فائر سیفٹی ٹریننگ دی گئی

5

اوکاڑہ،19اگست (اے پی پی): ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس محمد ندیم کے احکامات کے مطابق اور سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات کی روشنی میں بیٹ کمانڈر سائرہ طارق کی نگرانی میں نیشنل ہائی وے بیٹ 14 رینالہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ریسکیو 1122 ٬سول ڈیفنس ٬لوکل پولیس کے تعاون سے ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے سٹاف کو فائر سیفٹی ٹریننگ دی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موک ایکسرسائزکا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوںمیں اضافہ کرنا ہے۔