جلالپور پیر والا: دریائے ستلج میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق، لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو کا آپریشن جاری

8

جلالپور پیر والا،15 اگست( اےپی پی): جلالپور پیر والہ کے نواحی  نوراجہ بھٹہ میں محمد ندیم ولد عبدلمجید قوم پہوڑ دریائے ستلج میں  تیر کر دریا پار کرتے ہوئے  ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی اور ریسکیو 1122 نے پولیس کی نگرانی میں کشتیوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش جاری کر دی۔

ریسکیو آفیسر کا کہنا تھا کہ ہم بھر پور کوشش کے ساتھ  لاش کے ملنے تک یہ آپریشن جاری رکھیں گے۔