سیالکوٹ،ایمن آباد روڈ پر واقع  نجی لیدر فیکٹری میں آگ لگ گئی

194

سیالکوٹ،15اگست(اے پی پی):سیالکوٹ ایمن آباد روڈ پر واقع  لیدر گارمنٹس اور شوز تیار کرنے والی  نجی  چمڑا ساز فیکٹری کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی تین بالائی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر نویداقبال  آپریشن کی نگرانی کررہےہیں جبکہ  7 فائیر بریگیڈ گاڑیاں اور 2ایمبولینس بھی پہنچادی گئی ہیں،فیکٹری کے چاروں اطراف سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہےاور  انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ بھی بنادی گئی ہے۔تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔