جلال پور پیر والا؛ موٹرووے پولیس کیجانب سے 75واں یوم آزادی پاکستان پر تقریب کا انعقاد، قومی پرچم کو سلامی دی گئی

5

جلال پور پیر والا ،14اگست  (اے پی پی):آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس   خالد محمود، ڈی آئی جی شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر موٹروے ایم 5 سیکٹر 1 رانا اسماعیل کی ہدایت کے مطابق بیٹ 24 جلال پورپیروالا میں بیٹ کمانڈر ضرغام عطا بلوچ کی قیادت  میں 75واں یوم آزادی پاکستان  ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کا آغاز  تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا  جس کے بعد قومی پرچم کو سلامی دی گئی، شہدا کےلئے دعا کی گئی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے آفیسران و ملازمان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے  بھی خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں   یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا اورروڈیوزرز خصوصأ  بچوں  میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔