جیکب آباد، 15 اگست (اے پی پی):جیکب آباداور گردونواح میں گذشتہ دو روز سے برسات کا سلسلہ جاری ہے,جس کی وجہ سے شہری اور دیہی علائقے زیر آب آگئے ہیں, بارش مسلسل پڑنے سے نہریں اوور ٹاپ ہونے لگی ہیں, جس کے وجہ موسی اللہ آباد,آرڈی 44,آرڈی 52,نصیر نہروں کو مختلف مقامات پر 50 سے 60 فٹ تک شگاف پڑ گئے ہیں جس کے باعث نئے چاول کی لگائی گئی فصل بھی پانی کے ساتھ بہے گئی اور کسانوں اور زمینداروں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش مزید ایک ہفتہ اور پڑنے کا امکان بتایا گیا ہے۔











