خوشاب ، 29 اگست (اے پی پی ):ہم وطنوں کی حفاظت،بہبود اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے پاک آرمی کی جانب سے ماڈل بازار جوہرآباد میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔پاک آ رمی کی جانب سے لگائے گئے ریلیف کیمپ پر شہریوں نے پاک آرمی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے کہ امن ہو یا جنگ ہر قسم کی آفات،مشکلات و سیلاب میں پاک آرمی اپنے عوام کے ساتھ پیش پیش ہوتی ہے۔شہریوں نے اپنا امدادی سامان ریلیف کیمپ میں پہنچا نابھی شروع کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں عسکر ی بینک جی ایچ کیو برانچ میں پاک آ رمی نے اپنا ایک اکاؤنٹ بھی کھول دیا ہے لہذا عوام اپنے عطیات اکاؤنٹ نمبر 0028100620583سو فٹ کو ڈ ASCMPKKAاور آ ئی بی اے این PK53ASCM میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب ذدگا ن کیلئے خیمے،خوراک،رضائیاں کمبل،ادویات مچھر دانیاں اور پانی صا ف کرنے کے پلانٹ کی فراہمی کیلئے دل کھول کراپنے عطیات جمع کروائیں۔