سکھر،31اگست(اے پی پی): دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکاڈ کیا گیا ہے ، پانی کچے کے دیہات میں داخل ہونے شروع ہو گیا ۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد5 لاکھ21ہزار645 اور اخراج5 لاکھ21ہزار645 کیوسک ہوگیا، گڈو بیراج کے مقام پر اونچے اونچے کا سیلاب برقرار ہے۔ سکھربیراج پر پانی کی آمد5لاکھ 29ہزار817 اور اخراج 5 لاکھ 29ہزار817کیوسک ریکارڈ کیا گیا،سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد3لاکھ95ہزار215 کیوسک اور اخراج3لاکھ 91ہزار440 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ آبپاشی کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔











