ریجنل پولیس آفیسر نے دفتر  کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز  کیا

5

ملتان،19اگست(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے اپنے دفتر کے لا ن  میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا  ہے اور انہوں  نے  پودا لگانے  کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آ لودگی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے تاکہ بڑھتی ہوئی آ لودگی پر قابو پایا جا سکے ۔  موسمیاتی  تبدیلی کے نقصانات سے  بچاؤ کے لیے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگا کر آ نے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کر سکتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ انفرادی طور  پر ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری مہم ماحولیاتی آ لودگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے ملتان ریجن وہاڑی ،  خانیوال اور لودھراں کے ضلعی پولیس سربراہان کو بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ بھی شجر کاری مہم کامیاب بنانے کےلئے اپنا حصہ ڈالیں  اور اس سلسلے میں ریجن کے تمام تھانوں میں باقاعدہ پودے لگائے جائیں  اور کہا  پودا لگانے کے بعد اس کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر طارق محمود ، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اخلاق عباس شاہ   ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔