رینالہ خورد؛کشمیر سے بھارت کے ناپاک وجود اور غاصبانہ قوانین کے خاتمے تک ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،چودھری ضیااللہ 

3

رینالہ خورد05 اگست(اےپی پی):الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خوردکی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور 5اگست یوم استحصال کے حوالےایک ریلی نکالی گئی،ریلی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے شروع ہوکر کلمہ چوک پر اختتام پذیرہوئی۔ریلی کے شرکاءنے فلیکسسزپکڑرکھیں تھیں جن پر5اگست یوم استحصال کشمیرکی تحریر درج تھیں۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ معروف سماجی شخصیت ندیم مقصودسید طلبا کے علاؤہ سول سوسائٹی و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنےشرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 27اکتوبرتاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے اپنے ناپاک قدم وادی کشمیر جنت نذیرپررکھے تھے اور دوسرا أج کا دن پانچ اگست جب بھارت نے غاصبانہ قوانین بناکر کشمیر کی آزاد حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی،ہم بھارت کی اس ناپاک اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور کہا کہ ہم کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم کشمیری بھائیوں کو سلام اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر آزادی کی شمع کو روشن رکھاہواہے اورآزادی کے حصول کےلیے جیلوں کو اپنا مسکن  بنایاہواہے،انشااللہ وہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگااور کشمیرکاچپہ چپہ آزاد ہوگا اورکشمیر کابچہ بچہ آزادفضاوں میں سانس لےگا۔