رینالہ خورد؛ 75ویں جشن آزادی  پر پرچم کشائی کی رنگارنگ تقریب منعقد

20

رینالہ خورد،14اگست(اےپی پی): پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب میونسپل کمیٹی رینالہ خورد میں منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد چودھری ضیااللہ نے ڈی ایس پی کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ضیاءاللہ نے کہاکہ ہم پاکستان  کےلیے سب ایک ہیں، آج قربانیوں کو یاد کرنے کادن ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان کو عظیم بنانے کےلیے ہم سبکو ملکر اپنا اپنا کردارادا کرناہے۔

 اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہرجاوید ڈاکڑاظہر محمود ندیم مقصود سیدتاجران شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔