پاکستان کا یوم آزادی ہمیں تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے؛سینیئر سیاستدان الحاج قسور سعید مرزا

22

شجاع آباد، 14 آگست (اے پی پی ): سینیئر سیاستدان اور سابقہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ایوان صدر اور سینئر کالم نگار اور صحافی الحاج قسور سعید مرزا نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پوری قوم کو 75ویں جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے  کہا کہ پاکستان کا یوم آزادی ہمیں تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے

الحاج قسور سعید مرزا نے کہا کہ ایک آزاد مملکت کا اصول کسی بھی قوم کے لیے نعمت خداوندی سے کم نہیں ، ہمارے بزرگوں کی محنت آج کے دن رنگ لائی اور ہمیں دنیا کے نقشے کے اوپر ایک آزاد مملکت حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بزرگوں کا بہت بڑا سرمایہ ہے، یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ پاکستان جس نظام کے لیے مارض وجود میں آیا اس کو ہم پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

الحاج قسور سعید مرزا نے کہا کہ یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے  منائیں اور آنے والی نسلوں کو بھی یہ پیغام دیں کہ اس کے ثمرات کیا ہیں اور وجوہات کیا تھی اور اسباب کیا تھے اور کن مراحل سے گزر کر ہم نے یہ ملک حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ  مجھے امید ہے ان تمام پہلوؤں کو آج کے دن زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے گا اور قوم کو اس کی ثمرات سے آگاہ کیا جائے گا. پاکستان زندہ باد۔