سکھر، 24اگست( اے پی پی):پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، میرینز کے افسران اور جوان خیرپور، بینظیر آباد، سکھر، میرپور خاص سمیت سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے اضلاع سے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکال رہے ہیں۔ ان علاقوں سے ابتک 2000 افراد کو پانی سے نکال کر ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔