سکھر،17اگست(اے پی پی): دریا کے بہاؤ میں اضافے اور سیلاب کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کیجانب سے جنگلات کی بحالی کے لیے بیج بو دیے گئے ہیں، شجرکاری کی نگرانی محکمہ جنگلات سکھر کے سرکل آفیسر، ڈویژنل فارسٹ آفیسر، رینج فارسٹ آفیسر اور دیگر نے کی۔
اس سلسلے میں دودو بھٹو جنگل کے 500 ایکڑ رقبے پر چھچکا یعنی جوار کا پودا محکمہ جنگلات سکھر سرکل کے کنزرویٹر محمد سلیم وسطڑو، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ضیاد اللہ لغاری، تعلقہ گمبٹ کے رینج فارسٹ آفیسر رجب ثناء اللہ چنو، عرفان رند کی زیر نگرانی لگایا گیا۔
اس موقع پر حکام نے بتایا کہ 90 فیصد اراضی سے تجاوزات ختم کر کے جنگلات کی کٹائی کے لیے 5000 من بیج بوئے جا چکے ہیں۔ دودو بھٹو کے بعد کیٹی پگارو، کیٹی ابھوڈو اور دیگر جنگلات کی زمینوں پر بیج بوئے جائیں گے۔











