سکھر،13اگست(اے پی پی): یوم آزادی 75 ویں گولڈن جوبلی منانے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں کی جانب سے قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سکھر ،خیرپور ،اور گھوٹکی ضلع سے تعلق رکھنے والے مختلف قوم پست جماعتوں جیئے سندھ قومی محاذ ،جیئے سندھ تحریک ،جیئے سندھ متحدہ محاذاور دیگر جماعتوں کے 105 سے زائد کارکنان و عہدے داراں نے اپنی قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
قومی دھارے میں شامل ہونے والے رہنماؤں عبدالحمید شیخ ،ظہیر عباس ،شیر دل ،محمد صدیق،طارق حسین ، عبدالستار ،عرفان علی ،غلام یاسین ،اللہ بچایو ،ایاز دستی ،وقار احمد ،گلفام شر و دیگر نےاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راستہ بھٹک گئے تھے لیکن اب راہ پر آگئے ہیں، آج سے ملک وقوم کے وفادار رہیں گے ہماری جانیں بھی ملک و قوم کے لیے حاضر ہیں۔