سکھر: مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کے جوان بھرپور امدادی سرگرمیوں میں مصروف

13

سکھر۔ 26اگست(اے پی پی): مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے پاک فوج کے جوان قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نواب شاہ کے علاقے دولت پور ٹاؤن کمیٹی میں پاک فوج کے جوان بھرپور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 30 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں امدادی سامان بھی مہیا کیا گیا جس میں مچھر دانیاں کپڑے راشن بیگ وغیرہ شامل ہیں  ہمارے بلند حوصلہ جوانوں کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے.