سکھر: یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات

1

سکھر,09اگست(اے پی پی) :پولیس کی جانب سے یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ خطرات کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات, جلوسوں کی گذرگاہوں کوخاردار تاریں لگا کر بند کیاگیا ہے، جلوس سے متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔

ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا گیا جبکہ تین چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزاراگیا ۔

یوم عاشورہ کے موقع پر 3 بڑے جلوس برآمد ہوئے، انتہائی حساس جلوس امام بارگاہ علی المرتضی شکارپور پھاٹک سے برآمد ہوا شہر کے دیگر علاقوں گلیوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پر پہنچے گا، جب کے دوسرا بڑا انتہائی حساس جلوس روہڑی کربلہ میدان سے برآمد ہوگا اور شہداء قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا، تیسرا بڑا جلوس پنوعاقل امام بارگاہ قصر فاطمہ سے برآمد ہوگا پنوعاقل شہر کے مختلف علاقوں اور گلیوں سے ہوتا ہوا میدان عراق میں اختتام پذیر ہوگا  ۔